Express News:
2025-09-17@23:34:08 GMT

خیال رکھنا…

اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT

ہم سب آپسیں گفتگو میں یہ الفاظ بہت دفعہ کہتے ہیں، پہلے پہل یہ خطوط کے اورپھر ای میل کے اختتامی کلمات ہوا کرتے تھے، کسی کو رخصت کرتے وقت یا کہیں سے رخصت ہوتے وقت۔ کسی مریض کی تیمار داری کو جاتے تو اسے ، کسی کے چلے جانے پر اس کے لواحقین کو۔ کال کے خاتمے پر، اپنے بچوں کو گھر سے رخصت کرتے وقت… اپنا خیال رکھنا ۔ سننے میں یہ رسمی سے فقرے لگتے ہیں، ہم اپنے بچوں کو بچپن سے یہ بات سکھاتے ہیں کہ انھیں اپنا خیال رکھنا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ کہنا ہماری عادت ثانیہ بن جاتی ہے۔

ہمیں اپنے بچوں کی ہمیشہ ہی فکر ہوتی ہے اور اپنے باقی رشتوں کی اس کے بعد، گھر سے بچوں کو ہم اس فقرے کی ڈور پکڑا کر بھیجتے ہیں۔ جب تک وہ باہر جا کر واپس لوٹ نہیں آتے، ماؤں کی جان ان میں اٹکی ہوتی ہے۔ کبھی آپ نے ایک ماں ہونے کے ناطے اپنے بچے کو کسی بھی عمر میں یہ کہا، ’’ بیٹا، اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھنا!‘‘ نہیں کہا نا، ہم میں سے کوئی بھی نہیں کہتا۔

اس میں کوئی خود غرضی بھی نہیں ہے کیونکہ ہم فطرتا ہی خود غرض ہوتے ہیں، ہمیں اپنے اور اپنے بچوں، شوہروں، والدین اور دیگر رشتہ داروں کے بارے میں جتنی پروا اور فکر ہوتی ہے وہ کسی اور کے بارے میں کیونکر ہو سکتی ہے۔ ہمیں اپنے نقصان پر ہمیشہ دوسروں پر شک ہوتا ہے، ان پر ہم الزام دھر دیتے ہیں۔ زندگی کے ہر معاملے میں ہمیں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ابتدا گھر سے کرنی چاہیے اور بچوں کو یہ چیز ذہن نشین کرانی چاہیے۔

اسے یہ بھی بتائیں کہ اس نے دوسروں کی چیزوں کو خراب نہیں کرنا، کسی اور کی چیز اس کی اجازت کے بغیر نہیں لینی، کسی کے کمرے میں بلا اجازت نہیں جانا، کسی کا کھلونا نہیں توڑنا، پوچھے بغیر کسی کی چیز کو ہاتھ بھی نہیں لگانا، کسی کا پرس یا دراز نہیں کھولنا ۔ یہ اس عمر کی باتیں ہیں جب وہ نیا نیا سمجھ رہا ہوتا ہے، اگر اسے اس عمر میں یہ باتیں نہیں سمجھائیں اور سکھائیں گے اور توقع کریں کہ ذرا بڑا ہو گا تو سمجھ جائے گا تو یقین کریں کہ وہ نہیں سمجھے گا ۔

بچہ اسکول جانا شروع کرے تو اسے بتائیں کہ اس نے اپنا خیال تو رکھنا ہے مگر اسے دوسروں کا خیال بھی رکھنا ہے، قطار نہ توڑے، کھیل کے میدان میں کسی کے ساتھ بے ایمانی نہ کرے، امتحان میں نقل نہ کرے، کسی کی نشست پر بے پوچھے قبضہ نہ کرے، کوئی اس کے ساتھ دوستی نہیں کرنا چاہتا یا کھیلنا نہیں چاہتا تو زبردستی نہ کرے۔

دوسروں سے اتنا ہی مذاق کرے جتنا کہ وہ ان کی طرف سے برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب کوئی اس کی کسی بھی قسم کی پیش قدمی کو ناپسند کرے، اسے اس سے آگے بڑھنے سے منع کرے اور نہیں کہہ دے… تو وہ اس کی حد ہے، اس حد کو کوئی کراس نہ کرے۔ ممکن ہے کہ جس قسم کی شرارت کو آپ کا بچہ شرارت سمجھتا ہے وہ دوسرے کو کوفت میں مبتلا کرتی ہو، ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچے کا شرارت کا لمس کسی کو پسند نہ ہو۔ اپنے بچوں کو بتائیں کہ وہ اپنا خیال تو رکھیں مگر دوسروں کا بھی خیال رکھیں اور کوئی بھی ایسی حرکت یا بات نہ کریں جو انھیں خود اپنے لیے پسند نہ ہو۔ 

انھیں بتائیں کہ اساتذہ، دوستوں، بزرگوں اور راہ چلتے لوگوں کی عزت کرنا بھی ان پر اسی طرح واجب ہے جس طرح اپنے گھر والوں کی۔ امارت، زیورات، گاڑیاں ، بنگلے، زیورات، مہنگے فون، دولت کے انبار… عزت ماپنے کا پیمانہ نہیں ہیں، دولت مند بھی اپنی سوچ اور کردار میں گھٹیا ہو سکتا ہے اور ایک ریڑھی بان بھی اچھے اوصاف کا مالک ہوسکتا ہے ۔ کسی کی توہین کرنے کا کسی کو کوئی حق حاصل نہیں ہے، آپ کے ساتھ کسی کی نوک جھونک بھی ہوجائے یا آپ کوکوئی تکلیف پہنچائے تو فورا بد زبانی پر نہ اتر آئیں، آپ کے جو اوصاف ہیں وہ آپ کی گفتگو سے ظاہر ہونا چاہئیں۔

لڑائی بھی ہو رہی ہو تو اپنی زبان سے کسی کوایسا زخم نہ لگائیں جو کبھی مندمل نہ ہو سکے۔ آپ اگر گاڑی میں ہیں تو پیدل چلنے والوں کا خیال رکھیں، بزرگوں کا خیال رکھیں اور اگر آپ کو لگے کہ کسی بزرگ کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے تو آگے بڑھ کر مدد کریں خواہ وہ کوئی اسپتال میں دوا دارو کے حصول کا کام ہو، بس میں نشست دینا ہو، سڑک پار کروانا ہو، بینک کی قطار میں بل جمع کروانے کو کوئی کھڑا ہو، اپنے حالات کا ستایا ہوا کوئی ریڑھی بان ہو یاکوئی مزدور۔ 

خواتین کا احترام کرنا سکھائیں، بچوں کے ساتھ نرمی اور شفقت کا برتاؤ کرنا سکھائیں اور قرابت داروں کے حقوق کا خیال رکھنا۔ انھیں بتائیں کہ دوسروں کا خیال رکھنا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ آپ کا اپنا۔ کسی کا حق نہ ماریں، جان بوجھ کو کر کسی کا نقصان نہ کریں، جھوٹ نہ بولیں اور نہ ہی بد دیانتی کریں۔ کسی کو وقت دیا ہے تو اس کی پابندی کریں تا کہ کوئی آپ کی وجہ سے کوفت میں مبتلا نہ ہو۔

دو فریقین میں اختلاف یا جھگڑا ہو تو اسے ہوا نہ دیں بلکہ کوشش کرکے ان میں صلح کروا دیا کریں۔ چھوٹے سے کھیل سے لے کر زندگی کے بڑے بڑے معاملات میں cheating نہ کریں۔ لوگوں کا جان بوجھ کوتکلیف نہ دیں، دھکم پیل نہ کریں، ماتحتوں کو حقیر نہ جانیں ، بے جا دوسروں پر تنقید نہ کریں، جو کچھ آپ کو اپنے لیے برا لگتا ہے… اسے دوسروں کے لیے بھی برا سمجھیں۔

اگر ہم اپنے بچوں کی تربیت کی اس زنجیر کو تھام لیں تو اس میں اور بھی ہزاروں موتی پروئے جا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آج سے ہی اپنے سب پیاروں کو یہ کہنا شروع کریں ، ’’ اپنا خیال رکھنا اور دوسروں کا بھی!! 
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دوسروں کا بھی خیال رکھنا بتائیں کہ اپنے بچوں اپنا خیال ہمیں اپنے کے ساتھ بچوں کو کا خیال میں یہ کسی کو کسی کی کسی کا ہیں کہ

پڑھیں:

بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن

DUBAI:

’’ یہ انڈینز تو بڑا ایٹیٹیوڈ دکھا رہے ہیں، ہم کیوں ہاتھ ملانے کیلیے کھڑے رہیں‘‘

جب میدان میں پاکستانی کرکٹرز  ایک دوسرے سے یہ بات کر رہے تھے تو ٹیم مینجمنٹ نے انھیں وہیں رکنے کا کہا، اس پر وہ تلملا گئے لیکن عدم عدولی نہیں کی، بعد میں جب مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا بھارتی ڈریسنگ روم کی طرف گئے تو انھیں دیکھ کر ایک سپورٹ اسٹاف رکن نے دروازہ ایسے بند کیا جیسے کوئی ناراض پڑوسن کرتی ہے۔ 

تقریب تقسیم انعامات میں پاکستانی کپتان احتجاجاً نہیں گئے جبکہ انفرادی ایوارڈز لینے کیلیے ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ اور  ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے شاہین آفریدی کوجانے کا کہہ دیا، انھیں زیادہ چھکوں کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

بھارتی رویے کو اپنی بے عزتی قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا تو وہ آئندہ بھی کسی انڈین پریزینٹر کو انٹرویو دیں گے نہ ایوارڈ لینے جائیں گے، اتنا بڑا واقعہ ہو گیا لیکن کافی دیر تک پی سی بی کا کوئی ردعمل سامنے نہ آیا۔ 

چیئرمین محسن نقوی نے جب استفسار کیا تو  انھیں مناسب جواب نہ ملا، انھوں نے فوری طور پر ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کیلیے آئی سی سی کو خط لکھنے کی ہدایت دی، بعد ازاں سستی برتنے پر عثمان واہلہ کو معطل کر دیا گیا۔ 

اب یہ نہیں پتا کہ معطلی پکی یا کسی ایس ایچ او کی طرح دکھاوے کی ہے، اس تمام واقعے میں بھارت کا کردار بے حد منفی رہا،بھارتی حکومت پاکستان سے جنگ ہارنے اور6 جہاز تباہ ہونے کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں ہے۔ 

اس نے کرکٹ کی آڑ لے کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کی، نفرت کے عالمی چیمپئن بھارتیوں کی سوچ دیکھیں کہ ایک کھیل میں جیت پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں ، جنگ میں ہار اور مسلسل جھوٹی باتیں کرنے پر اپنی حکومت سے استفسار نہیں کیا جا رہا، یہ معاملہ اب جلد ختم ہونے والا نہیں لگ رہا۔ 

پی سی بی نے سوچ لیا ہے کہ اگر پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو ٹیم ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے دستبردار ہو جائے گی، میچ ریفری کا کام ڈسپلن کی پابندی کروانا ہوتا ہے ، وہ اکثر کھلاڑیوں کو غلطیوں پر سزائیں دیتا ہے، اب خود غلط کیا تو اسے بھی سزا ملنی چاہیے۔ 

پائی کرافٹ کو کیا حق حاصل تھا کہ وہ سلمان علی آغا سے کہتے کہ سوریا کمار یادیو سے ہاتھ نہ ملانا، شاید انھیں اس کی ہدایت ملی ہو گی، بطور ریفری یہ ان کا کام تھا کہ کرکٹ کی روایات پر عمل یقینی بناتے ، الٹا وہ خود پارٹی بن گئے۔ 

شاید آئی پی ایل میں کام ملنے کی لالچ یا کوئی اور وجہ ہو، میچ کے بعد بھی بھارتی کرکٹرز نے جب مصافحے سے گریز کیا تو ریفری خاموش تماشائی بنے رہے،پاکستان کو اب سخت اسٹینڈ لینا ہی ہوگا، البتہ آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ ہیں، کیا وہ اپنے ملک بھارت کی سہولت کاری کرنے والے ریفری کے خلاف کوئی کارروائی کر سکیں گے؟

کھیل اقوام کو قریب لاتے ہیں لیکن موجودہ بھارتی حکومت ایسا چاہتی ہی نہیں ہے، اس لیے نفرت کے بیج مسلسل بوئے جارہے ہیں، کپتانوں کی میڈیا کانفرنس میں محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر سوریا کمار کو غدار تک کا لقب مل گیا تھا۔ 

ایسے میں کھلاڑیوں نے آئندہ دور رہنے میں ہی عافیت سمجھی انھیں بھی اپنے بورڈ اور اسے حکومت سے ایسا کرنے کی ہدایت ملی ہوگی، جس ٹیم کا کوچ گوتم گمبھیر جیسا متعصب شخص ہو اس سے آپ خیر کی کیا امید رکھ سکتے ہیں۔ 

جس طرح بھارتی کپتان نے پہلگام واقعے کا میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں ذکر کرتے ہوئے اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کیا اسی پر ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، آئی سی سی نے سیاست کو کھیل میں لانے پر ماضی میں عثمان خواجہ کو نہیں چھوڑا تو اب اسے  سوریا کیخلاف بھی ایکشن لینا ہوگا، پی سی بی کی دھمکی سیریس ہے۔ 

ریفری کو نہ ہٹایا گیا تو ایشیا کپ پاکستان کی عدم موجودگی میں دلچسپی سے محروم  ہو جائے گا، اس کا منفی اثر آگے آنے والی کرکٹ پر بھی پڑے گا، بھارت کو ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرناہے تب بھی اسے مسائل ہوں گے۔ 

اب یہ جے شاہ کیلیے ٹیسٹ کیس ہے دیکھنا ہوگا وہ کرتے کیا ہیں،البتہ ان سے کسی سخت فیصلے کی امید کم ہی ہے،ویسے ہمیں خود کو بھی بہتر بنانا ہوگا، اگر ٹیم کی کارکردگی اچھی ہوتی تو کیا بھارت ایسی حرکت کر سکتا تھا؟

ہمارے کھلاڑی خود مذاق کا نشانہ بن رہے ہیں، پی سی بی کو اس واقعے کے ساتھ ٹیم کی شرمناک کارکردگی بھی ذہن میں رکھنی چاہیے، پلیئرز کوئی فائٹ تو کرتے ، کسی کلب لیول کی ٹیم جیسی کارکردگی دکھائی، کیا پاکستان اب صرف عمان اور یو اے ای جیسے حریفوں کو ہرانے والی سائیڈ بن گئی ہے؟

آئی پی ایل سے بھارت کو جو ٹیلنٹ ملا وہ اس کے لیے انٹرنیشنل سطح پر پرفارم بھی کر رہا ہے،پی ایس ایل کا ٹیلنٹ کیوں عالمی سطح پر اچھا کھیل پیش نہیں کر پاتا؟ ہم نے معمولی کھلاڑیوں کو سپراسٹار بنا دیا۔ 

فہیم اشرف جیسوں کو ہم آل راؤنڈر کہتے ہیں، اسی لیے یہ حال ہے، بابر اور رضوان کو اسٹرائیک ریٹ کا کہہ کر ڈراپ کیا گیا،صرف بھارت سے میچ میں ڈاٹ بالز دیکھ لیں تو اندازہ ہو گا کہ کوئی فرق نہیں پڑا۔

بنیادی مسائل برقرار ہیں، اب ٹیمیں 300 رنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنا رہی ہیں، ہم 100 رنز بھی بمشکل بنا پاتے ہیں، ہمارا اوپنر صفر پر متواتر آؤٹ ہو کر وکٹیں لینے میں کامیاب رہتا ہے اور سب سے اہم فاسٹ بولر کوئی وکٹ نہ لیتے ہوئے دوسرا بڑا اسکورر بن جاتا ہے۔

یہ ہو کیا رہا ہے؟ کیا واقعی ملک میں ٹیلنٹ ختم ہو گیا یا باصلاحیت کرکٹرز کو مواقع نہیں مل رہے، بورڈ کو اس کا جائزہ لینا چاہیے، کہاں گئے وہ مینٹورز جو 50 لاکھ روپے ماہانہ لے کر ملک کو نیا ٹیلنٹ دینے کے دعوے کر رہے تھے، بھارت  نے یقینی طور پر غلط کیا لیکن ہمیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے کہ کرکٹ میں ہم کہاں جا رہے ہیں۔

(نوٹ: آپ ٹویٹر پر مجھے @saleemkhaliq پر فالو کر سکتے ہیں)

متعلقہ مضامین

  • اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن 
  • ہماری خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • شرح سود برقرار رکھنا معیشت کیلیے رکاوٹ ہے ،سید امان شاہ
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن
  •  شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں گے  تو شہر صاف رہے گا‘ا ایم ڈی سالڈ ویسٹ
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • یہ وہ لاہور نہیں