جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا سپیل کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
حیدرآباد (ویب ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین سپیل کروا کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے باؤلرز کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بنا کر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا سکور بنایا۔
اس میچ میں راجستھان رائلز کے باؤلر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین سپیل کرایا، آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیئے جوکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی باؤلر کا سب سے مہنگا سپیل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)
اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز کے باؤلر موہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف 4 اوورز میں 73 رنز دیئے تھے، سن رائزز حیدرآباد کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 242 رنز سکور کیے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل کی تاریخ کی تاریخ کا اوورز میں
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرکوسرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانا مہنگا پڑ گیا
— خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر ایک بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر بحالی، غضنفر وسیم کنڈی کو سرکاری گاڑی میں عام سواریاں بٹھانے کے الزام میں 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔
یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرکاری گاڑی کو پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شہری نے بتایا کہ گاڑی میں فی کس ایک ہزار روپے کرایہ لیا جا رہا تھا۔
ویڈیو میں شخص کو گاڑی کے چاروں اطراف سے مناظر ریکارڈ کرتے اور ڈرائیور سے سوال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ سرکاری گاڑی میں کس اختیار سے سواریاں بٹھا رہے ہیں؟ جس پر ڈرائیور نے وضاحت دی کہ وہ ذاتی پیٹرول خرچ کر رہا ہے۔ تاہم ویڈیو بنانے والے شخص نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں خود سرکاری ملازم ہوں، مجھے معلوم ہے کہ آپ کو پیٹرول حکومت سے ملتا ہے، اس کا یہ استعمال جائز نہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعدپی ڈی ایم اے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی، جس کی سفارشات کی روشنی میں ڈائریکٹر غضنفر وسیم کنڈی کو معطل کر دیا گیا۔
کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال پر متعلقہ افسر کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے، تاکہ مزید چھان بین مکمل کی جا سکے۔