کراچی اور بلوچستان سے بھاری مقدار میں چرس اور غیر ملکی شراب برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی:
کراچی اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد کرلی گئی۔
کراچی میں پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کسٹم حکام نے ناردرن بائی پاس کے قریب ایک مشکوک کرولا کار کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
تلاشی لینے پر گاڑی کی ڈگی سے 84.
دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل بلوچستان کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے 575 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب اور 582 کین بیئر برآمد کرلی۔
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2.5 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
تمام برآمد شدہ اشیاء کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
ماسکو: روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔
امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔
سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو روس یورپی ممالک اور برسلز کے حکام کے خلاف "ہر ممکنہ طریقے" سے کارروائی کرے گا، چاہے وہ عدالتوں میں ہو یا عدالت سے باہر۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں پر قبضہ مغرب کی طرف سے "چوری" تصور ہوگا، جس سے امریکی اور یورپی بانڈز پر اعتماد بھی متاثر ہوگا۔ دوسری جانب یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے اور اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔