مٹیاری: موٹر وے پولیس کی کارروائی، گٹکا اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
موٹر وے پولیس نے مٹیاری کے قریب کارروائی کی ہے۔
رحیم یار خان پولیس نے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو جہنم واصل کردیا۔
موٹر وے پولیس نے گاڑی سے 10 لاکھ روپے مالیت کا گٹکا اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کر لیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ویب ڈیسک: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجموعی تعداد 19 تھی۔
3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔