لاہور: خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ذیادتی کرنے والے ملزمان کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مقدمہ کی تمام کاروائی کی خود نگرانی کر رہے ہیں، 3 ملزمان گرفتار. چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ نمبر 2029/25 درج ہے، گرفتار ملزمان میں وسیم اکرم، شہزاد اور عدنان شامل ہیں، چوتھے ملزم ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
فیصل کامران نے کہا کہ ملزم وسیم اکرم نے متاثرہ خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اپنے رشتہ داروں کے گھر رکھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون کو دو دن تک نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
لاہور:اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔