احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔

احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

احمد نورانی نورانی کی والدہ آمنہ بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے دونوں بیٹوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار آمنہ بشیر نے موقف اپنایا تھا کہ ان کے دونوں بیٹوں کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے رات ایک بج کر پانچ منٹ پر ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے نامعلوم اہلکاروں نے ’جبری طور پر لاپتہ‘ کر دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بالکل واضح ہے کہ احمد نورانی کو خاموش کرانے کے لیے ان کے بھائیوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں حکومت، وزارت دفاع، آئی جی اسلام آباد اور تھانہ نون کے ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او کو گمشدگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دریں اثنا درخواست گزار کے وکیل ایمان حاضر مزاری نے واقعے کے 3 دن گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنے پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماعت کا احوال
آج کی سماعت کے دوران جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان حاضر مزاری صحافی احمد نورانی کی والدہ اور بہن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت احمد نورانی کی والدہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے، انہوں نے کہا، ’اگر میرے بچوں کو کچھ ہوتا ہے تو کیا ہائی کورٹ ذمہ دار ہوگی؟‘۔

ایس ایچ او نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام دستیاب ذرائع کا استعمال کر رہے ہیں، پولیس نے جیو فینسنگ کی، کال کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور گھر کے قریب نصب کیمروں کی جانچ پڑتال کی ہے۔

جسٹس اعظم منہاس نے پولیس افسر سے کہا کہ انہیں اپنی رپورٹ پیش کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

اسلام آباد پولیس کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرنے کی کوئی درخواست نہیں ہے، جسٹس انعام امین منہاس نے ایس ایچ او سےمکالمہ کرتے کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے اپنی فائنڈنگ دینی تھی وہ نہیں دی۔

وکیل ایمان حاضر مزاری نےکہا کہ 5 دن سے اگر یہ پرچہ درج نہیں کر رہے تو تفتیش کیسے کر رہے ہیں؟ واقعے کو 6 دن ہو چکے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کچھ نہیں کیا،جج نے ریمارکس دیے کہ میں صرف اپنے اختیار کے مطابق حکم دے سکتا ہوں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہیے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ احمد نورانی کے بھائیوں کو ان کی حالیہ رپورٹنگ کی وجہ سے اغوا کیا گیاہے۔

جسٹس منہاس نے ریمارکس دیے کہ وہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کریں گے جس پر عمل درآمد نہ ہو سکے۔

ایمان حاضر مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت آج یا کل تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: احمد نورانی کے بھائیوں ا ئی جی اسلام ا باد صحافی احمد نورانی ایمان حاضر مزاری اسلام ا باد ہائی کو طلب کرلیا بھائیوں کی ایس ایچ او ہائی کورٹ منہاس نے انہوں نے کی والدہ کورٹ نے نے ایس

پڑھیں:

شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت (کل )تک ملتوی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کل ( جمعرات) تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں اس سے پہلے بھی دائر ہوئیں، جنہیں خارج کیا گیا،کسی درخواست گزار نے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا، آپ کی درخواست کو کس طرح قابل پذیرائی سمجھا جائے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ ان فیصلوں بارے آفس سے رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تین شہروں میں نو مئی کے 25 کیسز میںملوث کیا گیا ،تمام کیسز ایک ہی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے کیسز میں ملوث کیا گیا ،انسداد دہشتگردی دفعات کے درج کیسز مختلف شہروں میں انڈر ٹرائل ہیں ،مختلف شہروں میں تمام کیسز میں پیش ہونا ممکن نہیں، استدعا ہے عدالت تمام کیسز یکجا کرنے کے احکامات جاری کرے ۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن بنانے کا فیصلہ معطل کردیا
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی
  • حمیرا اصغر کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
  • لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی
  • شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت (کل )تک ملتوی
  • مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف روزانہ درجنوں درخواستیں آرہی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھادیے