بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے نیویارک میں یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کے اجلاس اور نتائج کی دستاویزات کی اشاعت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں یوکرینی بحران کی تازہ ترین صورتحال اور دیرپا امن کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ اجلاس بہت کامیاب رہا اور اس میں تنازعات کو سیاسی مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔یہ گروپ تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے کے لیے کام جاری رکھے گا تاکہ گلوبل ساؤتھ کی آواز پر زیادہ توجہ دی جائے، مشترکہ طور پر یوکرینی بحران کے پرامن حل کو فروغ دیا جائے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جائے۔چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر امن اور بات چیت کے لیے زیادہ معقول آواز اٹھانے، جنگ بندی اور امن مذاکرات کے فروغ کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے اور یوکرینی بحران کے سیاسی حل کے حصول کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یوکرینی بحران کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا

غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے اسلام آباد بار کونسل کی زیادہ تر نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ اس گروپ کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔

اسلام آباد بار کونسل الیکشن کے فائنل نتائج
اعظم نذیر تارڑ/ احسن بھون گروپ کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ ظفر کھو کھر بطور انڈیپینڈینٹ امیدوار میدان مار لیا pic.twitter.com/EQxujY1rz9

— Khalid Hussain Taj (@KhalidHusainTaj) November 1, 2025

اسلام آباد بار کونسل کی 5 نشستوں میں سے 4 انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدواروں نے اپنے نام کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ایچ نائیک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

انڈیپینڈنٹ گروپ کے حمایت یافتہ عبدالرحمان حربا جوہ اور راجا علیم عباسی کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ظفر کھوکھر اور آصف عرفان بھی منتخب قرار پائے ہیں۔

حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد بار کونسل اعظم نذیر تارڑ انتخابات انڈیپینڈنٹ گروپ وزیرقانون

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز
  • ایک ہی رات میں 130 یوکرینی ڈرونز مار گرا دیئے گئے