پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں واپس جانے پر تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہوں نے ایک شرط رکھ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت

سینیئر صحافی رؤف کلاسرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ عمران خان کو اور عمران خان انہیں بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور بس دونوں کے ملنے کی دیر ہے کہ ان کے بیچ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ لیکن وہ ایسے ہی پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل نہیں ہوجائیں گے بلکہ وہ چاہیں گے کہ ان کی جو جگ ہنسائی ہوئی اس کا ازالہ اور ان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا احتساب ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نئے چیلجز کا سامنا ہے لیکن وہ پارٹی کیا انقلاب لائے گی جس نے چند یو ٹیوبرز سے ڈر کر مجھے نکال دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے موجودہ لیڈران میں سے کچھ کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اندرون خانہ میرے ہمدرد ہیں لیکن میری حمایت اس لیے نہیں کرتے کہ کہیں سوشل میڈیا اور یو ٹیوبرز ان کے پیچھے نہ پڑجائیں۔

مزید پڑھیے: عید کے بعد احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار ہے، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر میں ان کی ہاں میں ہاں ملاتا تو مجھے پارٹی سے کون نکالتا لیکن میں ایسے میٹریل کا بنا ہی نہیں ہوں جو ایسا کرپاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی میرا باپ بننے کی کوشش نہ کرے ہاں جو عزت سے پیش آئے گا میں اس کا نوکر بن کر رہوں گا۔

’گلگت بلتستان انتخابات میں ان کو میری ضرورت پڑے گی‘

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ بلا وجہ جارحانہ انداز نہیں اپنایا اس کی کوئی وجہ ہی ہوتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنے پر میرا کچھ نہیں گیا بلکہ گنوایا انہوں نے ہی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے پارٹی کو میری ضرورت پڑے گی اور پارٹی میں واپسی کے لیے میری منتیں کی جائیں گی لیکن میں حساب کتاب کے بغیر واپس نہیں جاؤں گا۔

مزید پڑھیں: ’عمران خان بار بار گمراہ ہوجاتے ہیں، ہر چیز کی حد ہوتی ہے‘، شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن پارٹی میں اتنی فتنہ گری ہے کہ ان کا اس پارٹی کے لیے کھڑے ہونے کا دل نہیں چاہتا۔

’اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہوتے تو مقدمات، گرفتاری اور میڈیا پر پابندی کیوں لگتی‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہوتے تو میرے خلاف مقدمات کیوں ہوتے، میں گرفتار کیوں ہوتا اور 8 ماہ تک میڈیا پر آنے پر پابندی کیوں لگتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو اڈیالہ جیل میں میری عمران خان سے ملاقات نہ ہوجاتی جبکہ میں 2 مرتبہ وہاں سے بغیر ملے واپس آیا۔

’عمران خان نے 9 مئی پر معافی مانگی تو ان کو چھوڑ دوں گا‘

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان 9 مئی پر معافی کیوں مانگیں وہ تو اس وقت جیل میں تھے اور میں نے ان کو اگلے بتایا تھا کہ وہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے 2 سال جیل میں رہنے کے بعد ناکردہ گناہوں پر معافی مانگ لی تو میں ان کو چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاں اگر وہ 9 مئی میں ملوث کارکنان کو بری کیے جانے کے بدلے میں معافی مانگیں تو پھر ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا معاملہ غیر اہم قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا عمران خان کا تو بیانیہ ہی اینٹی اسٹیبلشمنٹ تھا اور اگر وہ رہائی کے لیے معافی مانگ لیں گے تو ان کا سارا بیانیہ ہی دھڑام سے گر جائے گا اور مقبولیت نیچے آجائے گی۔

’جب تک لاکھوں لوگ سڑکوں پر نہیں آتے عمران خان رہا نہیں ہوں گے‘

شیر افضل مروت نے کہا کہ جب تک لاکھوں افراد سڑکوں پر نہیں نکلتے عمران خان رہا نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کام میں کرلیتا لیکن مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا جس کا سب سے بڑا فائدہ اسٹیبلشمنٹ کو ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت نازک دور سے گزر رہی ہے اور عمران خان کو کچھ ہوجاتا ہے تو وہ کچھ بھی نہیں کرسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ عوام میں اتنی بڑی سپورٹ کا کوئی فائدہ اٹھاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سارے کارڈ غلط کھیلے، اس کی پالیسی میں کوئی تسلسل نہیں ہے اور یہ اہداف کا تعین کرنے سے بھی قاصر ہے۔

’پی ٹی آئی کمزور ہوتی جا رہی ہے‘

شیر افضل مروت نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں پی ٹی آئی روز بروز کمزور اور مخالفین مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عمران خان کی رہائی کا موجب بن سکتے ہیں وہی لوگ ان کے جیل میں رہنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ خود عمران خان کو آزاد نہیں کراسکتے تو ان کو موقع دیں جو یہ کام کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت تک رہا نہیں ہوسکتے جب تک ان لوگوں سے چھٹکارا نہ حاصل کرلیا جائے جو انہیں گھیرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ لوگ ان کے دشمن نہیں ہیں لیکن ہیں سب بیکار کچھ نہیں کرسکتے۔

’میری برطرفی سے علی امین گنڈاپور کو تھوڑی اسپیس مل گئی‘

شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں صلاحیت ہے کہ وہ لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکیں لیکن وہ اس وقت مایوسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے وفادری کا تقاضہ یہ تھا کہ علی امین گنڈاپور ان سے کہتے کہ آپ نے شیر افضل مروت کو نکال کر غلط کیا لیکن انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ’مجھے کیوں نکالا‘، شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی میں تحریک انصاف سے سوال

شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے پارٹی سے نکال دیے جانے کے باعث علی امین گنڈاپور کو تھوڑی اسپیس مل گئی اور اگر میں نہیں نکالا جاتا تو علی امین گنڈاپور فارغ کردیے جاتے اس لیے کہ وہ عثمان بزدار نہیں ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں علی امین گنڈاپور سے شکایت ہے کہ انہوں نے عمران خان ان کے حق میں بات نہیں کی۔

’سوشل میڈیا پی ٹی آئی کی اسٹیبلشنٹ ہے‘

شیر افضل مروت نے کہا کہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ ہے گو عمران خان سوشل میڈیا سے نہیں ڈرتے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اس کے پر کاٹیں۔

مزید پڑھیے: میری خواہش ہے شیر افضل مروت پارٹی میں رہیں، عمران خان سے بات کروں گا، جنید اکبر

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی روش سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا ہے ہم نے جب بھی معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی سوشل میڈیا نے بیچ میں کود کر سب برباد کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سوشل میڈیا شیر افضل کی واپسی شیر افضل مروت عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی سوشل میڈیا شیر افضل کی واپسی شیر افضل مروت شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نکال پی ٹی ا ئی میں عمران خان کو کہ پی ٹی ا ئی سوشل میڈیا کہا کہ اگر کہا کہ وہ ہوئے ہیں کہنا تھا جیل میں کے لیے تھا کہ

پڑھیں:

اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی

فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر  میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔

ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔

نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔

فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔

محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے کی ایک وجہ میرا آزاد خیال ہونا بھی ہے اور نہ ہی میرا دل ٹوٹا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایک اور انٹرویو میں شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔

فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے کے دباؤ اور اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے شادی کرلیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم اچھی طرح خود کو پہچان لیں تو ہمیں زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ دو لوگ صرف اس صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں اگر وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ جائیں اور دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
  • عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
  • شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
  • شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • شکرہے مروت سے جان چھوٹی، عمران خان کی  وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • عمران خان کے شیر افضل مروت سے متعلق سخت ریمارکس، وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • ''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
  • سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے، عمر ایوب