عید الفطر پر طلبا کو 9 دن کی چھٹیاں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
عید الفطر کے موقع پر طلبا کو 9 دن کی تعطیلات مل گئیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں طلبا کی عید الفطر پر لمبی موجیں لگ گئیں کیونکہ انہیں 9 دن کی چھٹیاں ملی ہیں۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 29 مارچ سے5اپریل تک تعطلیات ہوں گی۔
چھٹیوں کے دوران نویں کلاس کے بورڈ امتحانات بھی نہیں ہوں گے جبکہ عید الفطر کے دن سے پورا ہفتہ سرکاری پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عید الفطر
پڑھیں:
راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوراولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، گینگ میں شامل ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے ہنی ٹریپ کا بین الاضلاعی گینگ گرفتارانہوں نے کہا کہ دونوں گینگ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔