ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27مارچ تک توسیع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27مارچ تک توسیع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 27 مارچ 2025 تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ایف بی آر کی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فروری 2025 کے ٹیکس پیریڈ کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھارہ مارچ 2025 تھی جسے اب بڑھا کر 27 مارچ 2025 کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت کیا گیا ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کے پیش نظر فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ مقررہ وقت میں اپنی ریٹرن جمع کرا سکیں اور کسی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت اپنی ریٹرن فائل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جرمانے سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ ایف بی آر وقتا فوقتا کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتا رہتا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی ٹیکس ادائیگیاں مکمل کر سکیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریٹرن جمع کرانے کی اور فیڈرل ایکسائز ایف بی آر نے سیلز ٹیکس تاریخ میں توسیع کر
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ۔جمعرات کو پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعلیٰ وکلا ٹیم کے ہمراہ خود عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰکے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں مقدمات درج ہیں، مگر ان کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔وکیل نے بتایا کہ وزیراعلی عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن گرفتاری کا خدشہ لاحق ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرلی اور تمام متعلقہ اداروں کو مقدمات کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وزیراعلی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔+