لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لندن: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔
پاکستان کیلئے یہ خصوصی اعزاز کامن ویلتھ کا ممبر ملک ہونے کی وجہ سے قومی دن کے موقع پر دیا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع تاریخی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
دعائیہ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران، ان کے اہل خانہ اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، دعائیہ تقریب میں مخصوص ایون سونگ بھی گایا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دعائیہ تقریب
پڑھیں:
مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مصر میں دنیا کا سب سے بڑا اور شاندار عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس نے اپنی عظمت اور تاریخی ورثے سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ اس میوزیم میں قدیم مصری تہذیب کے بیش قیمت نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں مشہور فرعون طوطن خامن کے مقبرے سے دریافت ہونے والے نایاب زیورات، فراعنہ کے ادوار کے عظیم مجسمے، قدیم فرعونی تختیاں اور دیگر قیمتی تاریخی اشیاء شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب نہایت رنگا رنگ اور شاندار تھی، جس میں فنکاروں نے روایتی مصری ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے دل موہ لینے والی پرفارمنسز پیش کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی تھے، جنہوں نے قاہرہ کے قریب اہرامِ مصر کے سائے میں قائم اس عظیم میوزیم کا افتتاح کیا۔
یہ نیا عجائب گھر 120 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے تقریباً دوگنا بڑا ہے۔ اس عظیم منصوبے پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔