یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور:
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا جس میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے میں رجب بٹ کے حالیہ پرفیوم لانچ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اس سے قبل بھی متنازع بیانات اور مواد کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں اور ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔