کرک میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ، مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کرک میں قیام امن کے لئے منعقدہ گرینڈ جرگے میں نائن ڈیو کے جی او سی کا جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، قیام امن ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے، جو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کریگا اور امن خراب کریگا وہی ہم سب کا مشترکہ دشمن ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں قیام امن کے لئے گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا، جرگہ میں ممبران اسمبلی، عمائدین علاقہ کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ جرگہ میں قیام امن کے لئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ گرینڈ جرگہ میں نائن ڈیو کے جی او سی میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے جرگہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، قیام امن ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے، جو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کریگا اور امن خراب کریگا وہی ہم سب کا مشترکہ دشمن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اچھے اور برے طالبان کے قصے، کہانیاں ختم ہوچکی ہیں، غیر روایتی جنگ روایتی جنگ کے مقابلے میں زیادہ طویل اور مشکل ہوتی ہے، غیر روایتی جنگ میں عوام کی حمایت بہت ضروری ہے۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ کرک اور قریبی علاقوں میں کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں، جہاں بھی عوام کو فوج کی ضرورت ہوگی فوج اپنی خدمات پیش کریگی، دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں قیام امن جرگہ میں کے لئے
پڑھیں:
صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات
کراچی(نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام رینج اور زون کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ صوبے بھر میں روڈ پر بہت سی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔
خط کے مطابق ایسے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور متعلقہ رولز کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
خط کے مطابق ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے۔