واشنگٹن(نیوز ڈیسک)حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبے سے سرشار پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں آج یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور امن، ترقی اور عالمی تعاون کے حوالے سے ملکی عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
اعلی سطحی تقریب میں 300 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں امریکی انتظامیہ کے حکام، سفارتی برادری ، تھنک ٹینک کمیونٹی ، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل تھے۔
سفارت خانے کے جمشید مارکر ہال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے قوم کے قرارداد لاہور کے مقاصد سے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کا سفر ثابت قدمی اور ہمت و حوصلے کا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے سات دہائیوں سے زائد عرصے میں ہم نے نہ صرف مشکلات کا مقابلہ کیا ہے بلکہ ترقی کے زینے طے کیے ہیں اور عالمی امن کی بحالی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی چیلنجوں، اقتصادی دباؤ اور سیکیورٹی خطرات کے باوجود پاکستان مضبوط ہوا ہے۔
سفیر پاکستان نے پاکستان کی نوجوان آبادی، تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیک سیکٹر اور ملکی معدنی وسائل کو مستقبل کی خوشحالی کے کلیدی محرکات کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستانی تارکین وطن کے اہم کردار پر بھی زور دیا جو دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی ہمارے مستقل سفیر ہیں جو پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔
سفیر پاکستان نے پاکستانی امریکی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے بارے میں ایک مثبت بیانیہ کی تشکیل، روابط کو فروغ دینے، اور امریکہ اور پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں۔
اس تقریب میں پاکستان-امریکہ تعلقات خصوصاً پاکستان کے امریکی پارٹنرز اور پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر صدر ٹرمپ کو سراہا گیا۔
بیورو آف جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو اہلکار ایرک میئر نے اس موقع پر خطاب کیا اور پاکستان کے ساتھ مضبوط اور پائیدار شراکت داری کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سلامتی، اقتصادی ترقی اور عوامی تعلقات میں دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون کو اجاگر کیا۔
ایرک میئر نے کہا کہ گذشتہ 77 سالوں کے دوران امریکہ اور پاکستان نے دنیا کے چند اہم ترین چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے شراکت داری کی ہے جس سے امریکیوں اور پاکستانیوں کی زندگیوں کو یکساں طور پر بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شراکت داری اقتصادی، سیکیورٹی، تعلیمی، اور ثقافتی تعلقات پر محیط ہے، اور ہم ان تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ایرک میئر نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے مسلسل تعاون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی حالیہ شمولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالمی سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سے اسلام آباد اور واشنگٹن تک ہمارا تعاون فروغ پا رہا ہے اور ہم بین الاقوامی امن اور سلامتی پر تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
معاشی میدان میں ایرک میئر نے طے کردہ اہم سنگ میل بشمول امریکی سویابین کی پاکستان کو حالیہ کھیپ اور 2026 میں فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال کی گیندوں کی تیاری میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے معدنیات کی سرمایہ کاری کے فورم میں شرکت کے لیے اپنے آئندہ دورہ اسلام آباد کے حوالے سے بھی جوش و خروش کا اظہار کیا۔
ایرک میئر نے امریکہ میں پاکستانی تارکین وطن کے اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکی معاشرے کے محنتی اور انمول رکن ہیں ۔ وہ ایک پل کا کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے 5 مارچ کو کانگریس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کا خاص طور پر ذکر کیا۔
انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام اس بات پر کیا کہ ایک ساتھ مل کر ہم عظیم اہداف حاصل کر سکتے ہیں اور مضبوط بنیادوں پر استوار اپنی شراکت داری کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سفیر پاکستان ایرک میئر نے اور پاکستان میں پاکستان پاکستان کی شراکت داری پاکستان کے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت

فائل فوٹو 

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔

امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔

قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت

اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا بھارت معاہدہ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو
  • لاہور میں مقیم مہمان ہندوؤں کے لیے دیوالی کی تقریب کا انعقاد
  • امریکا نے مالی میں غیرضروری عملے اور اہلِ خانہ کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
  • آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق تقریب کا انعقاد