سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر 70 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔ تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صدر زرداری کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہوئے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آصف علی زرداری کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور مفاہمتی سیاست کا علم بلند رکھا، اور ان کی سیاسی بصیرت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے آصف زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مثبت سیاست کے علمبردار رہے اور انہیں سیاست میں ”مردِ حر“ کا لقب ملا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نہ صرف 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری دی بلکہ خیبرپختونخوا کو شناخت، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار، اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہ تھا، انہوں نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا، حتیٰ کہ بی بی شہید کی المناک شہادت کے بعد ”پاکستان کھپے“ کا نعرہ لگا کر ملک کو انتشار سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 11 سال قید کاٹی مگر کبھی انتقامی سیاست کا راستہ نہ اپنایا۔ شناختی کارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جیسی ڈیجیٹل اصلاحات ان کے ویژن کی علامت ہیں۔

محکمہ سوشل ویلفیئر میں 15 ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی منظوری

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو ایک بار پھر ایسی ہی بردبار اور بصیرت رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے جو اقتدار سے زیادہ جمہوریت، اور انتقام کی بجائے مفاہمت کو ترجیح دیتی ہو۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کہا کہ آصف انہوں نے

پڑھیں:

جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔

یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی میں نئی شراکت داری، 250 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • سیاسی ماحول میں ہلچل، سینیٹر علی ظفر استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ پہنچ گئے
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں