سیریز ہارے ہیں، کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے: بولنگ کوچ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی طور پر تو اچھی نظر آ رہی ہے لیکن بحیثیت بولنگ یونٹ وہ وہی تسلسل برقرار نہیں رکھ پا رہے انہوں نے کہا کہ اگر تینوں فاسٹ بولرز ایک ساتھ پرفارم کریں تو ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوگا ایک میچ میں ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اسی سطح پر کارکردگی نہیں دکھا پاتا اور یہی وہ چیز ہے جو ٹیم کی مجموعی پرفارمنس پر اثر ڈال رہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ میچ میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کی لیکن دیگر بولرز اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا سکے ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور اس سیریز میں کھلاڑیوں کی فائٹ اسپرٹ سب کے سامنے آ چکی ہے حالانکہ ہم سیریز ہار چکے ہیں لیکن کسی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں اب 160 کا اسکور کافی نہیں ہوتا بلکہ 180 سے 200 پلس کے ہدف کا حصول ضروری ہو چکا ہے اور اسی کے مطابق حکمت عملی بنانا ہوگی اظہر محمود کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بدقسمت رہے کیونکہ ان کی گیند پر کئی بار ٹاپ ایج لگا لیکن وکٹ حاصل نہیں ہو سکی انہوں نے تسلیم کیا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ کئی چیلنجز سے بھرا ہوا تھا تاہم کوشش ہوگی کہ آخری میچ جیت کر سیریز کو 3-2 پر ختم کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹرز کو نیوزی لینڈ میں باؤنس اور پیس کا سامنا تھا اور آج کل کی کرکٹ میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ باؤنس دیکھنے کو مل رہا ہے بولنگ کوچ نے کہا کہ بیٹرز کو سمجھایا گیا ہے کہ پیس کے خلاف لڑنے کے بجائے اسے اپنے حق میں کیسے استعمال کرنا ہے اسی طرح بولرز کو بھی بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں کس طرح کی لینتھ رکھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ابرار احمد کو اب تک آٹھ میچز ملے ہیں جو کسی بھی بولر کے تجربے کے لیے زیادہ نہیں ہوتے مگر انہیں مزید مواقع دیے جائیں گے تاکہ وہ بہتر کارکردگی دکھا سکیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
کراچی:ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔
اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔