پشاور؛ بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان گرفتار، ڈرائیور بھی ملوث
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پشاور میں بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب بھی ملوث نکلا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 36 گھنٹوں میں ڈکیتی ٹریس کر لی۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بینک کیش ڈکیتی میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب ملوث ہے، ملزمان نے تین کروڑ روپے سے زائد رقم بینک کی گاڑی سے لوٹے۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جیو فینسنگ کی مدد سے گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے مزید تین ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر کیش وین کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی جس میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ نقاب پوش ملزمان نے وین کو گلی میں داخل ہوتے ہی لوٹنے کی کوشش کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔