رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جامعۃ الرضا (ع) کے طلباء و اساتذہ کیلئے اعتکاف کی سعادت
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
یہ اعتکاف نہ صرف شرکاء کیلئے رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنا، بلکہ پورے مدرسے کیلئے روحانی تجدید کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ اس دوران طلباء و اساتذہ نے وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی و ترقی، تمام عالم بشریت کی فلاح و بہبود، خصوصاً غزہ، فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلوموں کیلئے دعائیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اللہ کے فضل و کرم سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جامعۃ الرضا (ع) کے طلباء کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے پرنسپل محترم کو بھی اعتکاف کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔ یہ روحانی پروگرام 21 رمضان المبارک سے 23 رمضان المبارک تک جاری رہا، جس میں معتکفین نے مسجد میں عبادت، ذکر و اذکار اور قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول رہ کر اپنی روح کو تازگی بخشی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر جامعۃ الرضا (ع) کے دیگر طلباء و اساتذہ نے معتکفین کو مبارکبادپیش کی اور ان کی عبادت و ریاضت کرنے کے جذبے کو سراہا۔
یہ اعتکاف نہ صرف شرکاء کے لیے رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنا، بلکہ پورے مدرسے کے لیے روحانی تجدید کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ اس دوران طلباء و اساتذہ نے وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی و ترقی، تمام عالم بشریت کی فلاح و بہبود، خصوصاً غزہ، فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلوموں کیلئے دعائیں کیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام معتکفین کی قبولیتِ عبادت فرمائے اور آئندہ بھی جامعۃ الرضا (ع) کو ایسے مبارک پروگراموں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طلباء و اساتذہ رمضان المبارک جامعۃ الرضا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔