افغان مہاجرین کو واپسی کی مہلت میں 6 روز باقی، وزارت داخلہ نے کے پی میں زیرتعلیم افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے، جس میں 6 روز باقی ہے اور اب وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں طالبان حکومت افغان طالبات کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضامند
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان طلبا کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کی جانب سے غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، لہٰذا صوبے میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ریکارڈ 27 مارچ تک فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے تمام افغان مہاجرین کو ہدایت کررکھی ہے کہ وہ 31 مارچ تک پاکستان چھوڑ دیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے علاوہ غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 مارچ تک پاکستان سے نکل جائیں ورنہ ملک بدر کردیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں افغان سرحد پر وہ اقدامات نہیں کیے گئے جو کرنے چاہییں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ جو افغان بیرون ملک جانے کے منتظر ہیں، اور ان کا ویزا پراسیس میں ہے وہ جون تک پاکستان میں رہ سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان طلبا افغان مہاجرین پاکستان حکومت پاکستان خیبرپختونخوا ریکارڈ طلب ملک بدری واپسی وزارت داخلہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان طلبا افغان مہاجرین پاکستان حکومت پاکستان خیبرپختونخوا ریکارڈ طلب ملک بدری واپسی وزارت داخلہ وی نیوز وفاقی وزارت داخلہ وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کا ریکارڈ مارچ تک
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ بلوچستان نے 4 اضلاع میں لیویز اہلکاروں اور ان کے اثاثوں کے ایک ہفتے کے اندر پولیس میں ضم کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری حکم نامے کے مطابق کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور حب کے لیویز فورس کے تمام اہلکار اور اثاثے ضلعی پولیس کے حوالے کئے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس کے حوالے کئے جانے والوں میں وفاقی صوبائی لیویز اہلکار اور اثاثے شامل ہوں گے، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جائے۔
فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد
مزید :