حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی۔
حکومت نے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمے داری بھی بلاول بھٹو کو دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی سے بات کرلیں، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔
اُن کا کہنا تھاکہ دہشت گردی اہم معاملہ ہے، اس پر جتنی گفتگو ہو اچھی بات ہے۔
ایک سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کی شکایت کسی حد تک درست ہے، ضرورت ہے قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کہا کہ
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔