پاکستان تحریک انصاف کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیـد عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئی تھیں، جن کو آج نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائےگا۔
آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف والدہ انتقال اظہار تعزیت ایکس ہینڈل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آرمی چیف والدہ انتقال اظہار تعزیت ایکس ہینڈل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی وی نیوز پاکستان تحریک انصاف کی والدہ آرمی چیف
پڑھیں:
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب