راولپنڈی میں زیرزمین سیوریج لائن میں دھماکا ہوا ہے، جس سے سڑک پر شگاف پڑ گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکا ہوا۔

اہل علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیوریج لائن پھنٹنے سے ہونے والے دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑنے کے ساتھ ساتھ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق زیرزمین سیوریج لائن میں دھماکا تیسری بار ہوا ہے، علاقے میں جوتے کی فیکٹری ہے جس کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھر جاتی ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں سے گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس واپوں کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اہل علاقہ راولپنڈی زیرزمین سڑک پر شگاف سیوریج لائن دھماکا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اہل علاقہ راولپنڈی سیوریج لائن دھماکا وی نیوز سیوریج لائن میں دھماکا اہل علاقہ

پڑھیں:

محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • حب،مقامی حکومت کے تحت سیوریج کی نئی لائنیں ڈالی جارہی ہیں
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • اے آئی کا خوف بڑھنے لگا: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیرزمین پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف