فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل کمیٹی سے نکال دیا، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری کا کردار ایک عرصے سے منفی رہا ہے۔ آج عمران خان نے کہا کہ فیصل چوہدری کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا جائے۔ یوں ان کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عدالتی ذمہ داریوں سے فارغ عمران خان نے کیا یا علیمہ خان نے؟ فیصل چوہدری نے بتادیا
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کے حوالے سے غلط بیانیہ بنایا گیا ہے، عدالت نے صرف یہ حکم دیا تھا اڈیالہ جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے لیے جو بھی کرنا ہے مشترکہ طور پر کریں گے۔ سڑکوں پر احتجاج ہوگا یا کچھ اور اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ مولانا فضل الرحمان سے الائنس پر مثبت بات چیت ہوئی، عید کے بعد مولانا فضل الرحمان سے مزید بات چیت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا عمران خان فیصل چوہدری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجا فیصل چوہدری سلمان اکرم راجا فیصل چوہدری کو پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی، سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔