سیریز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ہوکر حسن نواز نے ریکارڈ بناڈالا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے ایک ہی ٹی20 سیریز میں تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا۔
حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف 16 مارچ کو اپنا ڈیبیو کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹے، بعدازاں دوسرے ٹی20 میں بھی یہی نتیجہ رہا تاہم تیسرے میچ میں بیٹر نے سینچری جڑ کر سب کو حیران کردیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10ویں کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ
سیریز کے چوتھے میچ میں حسن نواز ایک اور پانچویں اور آخری میچ میں پھر صفر پر پویلین روانہ ہوئے، اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور پاکستانی اوپنر صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بنے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ٹی20 میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرکے منفرد ریکارڈ
ٹی20 سیریز میں پاکستانی اوپنر کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں کی فہرست:
3 - حسن نواز (5 اننگز)
2 - شاہ زیب حسن (2 اننگز)
2 - محمد حفیظ (3 اننگز)
2 - محمد رضوان (4 اننگز)
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن نواز نے میچ میں
پڑھیں:
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود دستیاب ہونے سے انکار کردیا۔
اگرچہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دی تھی تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا ہے کہ الزاری جوزف نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے واپس آئے تھے اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے معذرت کرلی۔
کوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔