Jang News:
2025-09-18@16:29:33 GMT

کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی

---فائل فوٹو 

عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی بڑی تعداد کراچی سے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے جا رہی ہے۔

اس موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے 3 عید اسپیشل ٹرینوں کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ اضافی مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی ہو۔

یہ عید اسپیشل ٹرینز کراچی سے لاہور اور راولپنڈی تک جائیں گی۔

اس سے قبل وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

میٹا نے ڈسپلے سے لیس اپنے اولین اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے

میٹا کی جانب سے طویل عرصے سے اسمارٹ فونز کے متبادل کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔

اب اس حوالے سے کمپنی نے اہم پیشرفت کی ہے اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس پہلے اسمارٹ گلاسز کو متعارف کرایا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ایک ایونٹ کے دوران میٹا رے بین ڈسپلے نامی ڈیوائس کو پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اولین اسمارٹ گلاسز ہے جو ایک ڈسپلے سے لیس ہے۔

اس ڈسپلے کو ہاتھوں کے اشاروں سے کنٹرول کیا جاسکے گا اور اس حوالے سے نیورو ٹیکنالوجی سے لیس بریسلیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

میٹا کا نیورل بینڈ بریسلیٹ الیکٹرومائیو گرافی پر کام کرتا ہے اور وہ میٹا رے بین ڈسپلے کا حصہ ہے۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ یہ گلاسز دیکھنے میں عام نظر آتے ہیں، مگر یہ اپنی طرز کے اولین گلاسز ہیں جن میں ایک ہائی ریزولوشن ڈسپلے موجود ہے اور اسے میٹا نیورل بینڈ سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس ڈیوائس میں صارفین اسکرین پر ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں یا ٹیکسٹ میسجز کو دیکھ کر ان کا جواب دے سکتے ہیں۔

اسکرین باہری دنیا کے نظارے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور جب استعمال نہیں کیا جا رہا ہوگا تو غائب ہو جائے گی۔

میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز کی قیمت 799 ڈالرز رکھی گئی ہے اور اسے ستمبر کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے 2 دیگر اسمارٹ گلاسز بھی متعارف کرائے گئے۔

ان میں سے ایک اوکلے میٹا وان گارڈ ہے جسے سنو بورڈنگ یا ماؤنٹین بائیکنگ جیسے کھیلوں کا حصہ بننے والے ایتھلیٹس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس ری چارج کیے بغیر 9 گھنٹوں تک کام کرسکے گی، 3K ویڈیوز ریکارڈ کرسکے گی اور اس میں لاؤڈ اسپیکرز بھی موجود ہیں۔

اس کی قیمت 499 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

تیسری ڈیوائس میٹا کے پہلے رے بین میٹا اسمارٹ گلاسز کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہے جس کی قیمت 379 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کہ جولائی 2024 میں مارک زکربرگ نے ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہر فرد کی آنکھوں پر اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمارٹ گلاسز کا استعمال ایک نیا ٹرینڈ بن جائے گا۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ ہمارے خیال میں مستقبل میں مختلف قیمتوں اور مختلف ٹیکنالوجیز سے لیس اسمارٹ گلاسز تیار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں اے آئی گلاسز کم قیمت میں دستیاب ہوں گے اور کروڑوں یا اربوں افراد انہیں استعمال کریں گے’۔

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے 2021 میں اپنے اولین اسمارٹ گلاسز Ray Bans نامی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

2024 کے شروع میں کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو اسمارٹ گلاسز کا حصہ بنانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

مارک زکربرگ ایسے اسمارٹ گلاسز تیار کرنا چاہتے ہیں جو ہولوگرافک ڈسپلے کو ان ایبل کرسکیں۔

ان گلاسز میں کیمرا سنسرز بھی ہوں گے تاکہ لوگ تصاویر ریکارڈ کرسکیں، انسٹا گرام پر لائیو اسٹریم کرسکیں یا واٹس ایپ پر ویڈیو کالز کرسکیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • میٹا نے ڈسپلے سے لیس اپنے اولین اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے
  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
  • ٹنڈو الہ یار : ایمان دستر خون کی ٹیم کی جانب سے اسپیشل بچوں کے اسکول میں برگر کی فراہمی کا اہتمام کیاگیا
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • پارک ویو سٹی کے حفاظتی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • 20 سال میں ریلوے کا زوال، ٹرینوں کی تعداد آدھی رہ گئی، سیکرٹری ریلوے کا انکشاف
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟