ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بڑا اقدام: بھیرہ میں جدید سائنس لیب کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

ملتان: بانی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے بھیرہ، سرگودھا میں جدید سائنس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بھیرہ میں جدید سائنس لیب کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن اکبر خان نے کیا۔ اس لیب کی تیاری پر 1 کروڑ روپے کی لاگت آئی اور تقریبا 2 ہزار سے زائد طالبات اس سے مستفید ہوں گی۔

جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلباء و طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترین ایجوکیشن فائونڈیشن حکومتی اشتراک سے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔

افتتاحی تقریب میں سی.

ای. او ایجوکیشن سرگودھا کلثوم منشاء ،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں جدید سائنس لیب کا افتتاح ترین ایجوکیشن

پڑھیں:

حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی

اپنے ایکس پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ
  • ملک سے باہر جانے والے نوجوانوں کے لیے حکومت کا بڑا اقدام کیا ہے؟
  • ہالی وڈ میں ٹیسلا ڈائنر کا افتتاح، گاڑی چارجنگ اور چھت پر فلم بینی کی سہولت
  • ریلوے کا محکمہ ڈیجٹیل ہوا اسی طرح اس امتحان کا رزلٹ بھی آن لائن بنا دیا گیا ، وزیر ریلوے
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی
  • 2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح
  • پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم
  • بھارت؛ خاکروب کا مندر میں زیادتی کی شکار متعدد طالبات کو خاموشی سے دفنانے کا اعتراف
  • بھارتی اقدام نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، عالمی آبی معاہدے خطرے میں
  • اقدام قتل کیس میں مدعی سے صلح کے باعث موسیٰ مانیکا کی ضمانت منظور