وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا’فیسیلی ٹیشن آن ویلز‘ سروس کا معائنہ، سہولت کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متعارف کرائی گئی فیسیلیٹیشن آن ویلز سروس کا معائنہ کیا اور اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ویڑن کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ ، تجدید اور لرنر پرمٹ جیسی خدمات فراہم کرنا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ سروس اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تجارتی مراکز میں شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جدید سہولیات کی فراہمی کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام عوام کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گورننس کے جدید اصولوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف اداروں میں ایسی مزید عوامی سہولتیں متعارف کروانے کے لیے کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے "مکینک آن ویلز" سروس کی بھی تعریف کی، جو مرکزی شاہرائوں پر گاڑیوں کو فوری مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان جدید سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی رہنمائی یا مدد کیلئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد شہریوں کو انہوں نے
پڑھیں:
شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کے لیے ایک بہترین سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پاک آئی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن پیش کرنے کے لیے جلد متعارف کروائی جائے گی۔ فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (بے فارم) اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔