WE News:
2025-07-07@22:21:48 GMT

عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔

اسپارکو کے جاری بیان کے مطابق فلکیاتی شوال کا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا، 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے اور بلندی تقریباً 14 ڈگری اور روشنی 2 فیصد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

اسپارکو کی پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2025 کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے، لہذا روزے 29 ہونے اور عید الفطر کا پہلا دن 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی

سرکاری بیان میں کہا گیاہے کہ عید الفطر کے موقع پر چاند کی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ترجمان سپارکو کے مطابق اگرچہ سائنسی ڈیٹا 30 مارچ 2025 کو ہلال کے نظر آنے کی مضبوط تائید کرتا ہے لیکن مرکزی رویت کمیٹی کا حتمی فیصلہ چشم دید گواہیوں اور مشاہدے کے وقت مقامی موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔

سعودی عرب میں عیدالفطر

دوسری جانب سعودی عرب میں 29 مارچ 2025 کو چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں کیوں کہ مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی، اس بنا پر سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ 2025 کو نظر آئے گا اور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسپارکو پاکستان چاند رمضان سعودی عرب عیدالفطر مشرق وسطیٰ ہلال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپارکو پاکستان چاند عیدالفطر ہلال مارچ 2025 کو

پڑھیں:

اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

لاہور  میں داتا دربار  پر  میڈیا سےگفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار

وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتیں مانگنے کی خبروں کی بھی تردید کی اور کہاکہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور رہے گی، پیپلز پارٹی نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اسی لیے اچھے وقت میں نہيں چھوڑيں گے، اب حکومت کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان؟ آئی ایم ایف نے 2025-26ء کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • لاہور؛ چینی باشندے کے گھر سے تقریباً 2کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کردی
  • کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟
  • اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز  بن گیا
  • اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
  • ماہرین فلکیات نے پانی سے بھری نئی زمین ڈھونڈ نکالی
  • خواتین کی معاشی ترقی
  • اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی
  • ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی