بہاولپور، آئی ایس او کے زیراہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد، مرکزی صدر کی خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کانفرنس میں امامیہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل اسکلز، مقابلے کے امتحانات کی تیاری، فری لانسنگ میں کامیابی کے مواقع و دیگر مختلف موضوعات پر مفید لیکچرز دیے گئے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر فخر نقوی اور ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب احتشام نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور کی جانب سے تعلیمی کانفرنس بعنوان "Unlock Your Future" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امامیہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل اسکلز، مقابلے کے امتحانات کی تیاری، فری لانسنگ میں کامیابی کے مواقع و دیگر مختلف موضوعات پر مفید لیکچرز دیے گئے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر فخر نقوی اور ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب احتشام نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے نوجوانوں کو علم و مہارت کی بنیاد پر روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کی ترغیب دی۔ کانفرنس کے اختتام پر مرکزی صدر فخر نقوی کی زیراقتدا باجماعت نماز اور افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جن پر دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا اے پی سی بلائیں گے ؟ گورنر خیبرپی کے
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جن پر خود دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا آل پارٹیز کانفرنس طلب کریں گے ؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں کیوں شرکت کریں، عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے اے پی سی طلب کی ہے ، حکومت کو چاہئے تھا اس میں شرکت کرتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں جانے کی بجائے خود ایک اور اے پی سی بلائی، مگر غیر سنجیدہ حکومت کی اے پی سی کو اپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا، بیشتر اپوزیشن جماعتوں نے آج حکومت کے اے پی سی سے بائیکاٹ کیا ہے ۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جس دن نمبرز پورے ہو گئے ، تحریک عدم اعتماد لائیں گے ، صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے ، جلد امن و امان پر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے متفقہ طور پر اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے اے پی سی کو نمائشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں اور ایسی کانفرنس محض سیاسی دکھاوا ہے ، حقیقی مسائل کا حل نمائشی اجلاسوں میں نہیں بلکہ پارلیمانی فلور پر ممکن ہے ۔