ملتان، ہمدرد ہائوس کے بچوں کے اعزاز میں سی پی او ملتان کی جانب سے افطار کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس ایسے فلاحی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور یتیم و مستحق بچوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ افطار کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے پولیس لائنز ملتان میں ہمدرد ہائوس کے بچوں کے لیے خصوصی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے صدر ابوبکر، نعمان، ملک وقار کھوکھر، حفظہ ہیڈ آف مینجمنٹ، جواد رضا جعفری، شعیب جعفری، احسن مہدی، حسن خان گھلو، مزمل عباس بھٹہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، افطار میں ایس ایس پی آپریشنز ملتان کامران عامر خان، ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر، ایس پی صدر شمس الدین اور ایس پی کینٹ کائنات اظہر نے شرکت کی۔ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندگان نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد مستحق بچوں اور اداروں کے درمیان مثبت اور مضبوط تعلق قائم کرنا ہے تاکہ انہیں معاشرے میں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس ایسے فلاحی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور یتیم و مستحق بچوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ افطار کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی پی او ملتان ایس پی
پڑھیں:
عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
پاکستانی معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال ہورہا ہے ایک اور عالمی ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی ۔
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا ہے، جو معیشت کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔
اس سے پہلے فیچ ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی فارن ریزروز میں اضافے اور بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری کو بھی مالی استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے ریونیو میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی جیسے اقدامات نے مالی استحکام کو فروغ دیا ہے۔
عالمی اداروں کا خیال ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں بھی مالیاتی اداروں کی جانب سے سپورٹ ملتی رہے گی، جو ملک کی معاشی ترقی کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔
Post Views: 6