WE News:
2025-08-13@19:37:53 GMT

بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان جو ہمیشہ میڈیا کے سامنے کھل کر اور بے باک انداز میں بات کرنے کے لیے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب اتنی گندی فلمیں بنیں گی تو وہ فلاپ تو ہوں گی‘ انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اپنی فلم بھی اگر نہیں چلتی تو وہ گندی فلم ہے اور اگر چل جاتی ہے تو وہ بہت اچھی فلم ہے۔

سلمان نے 2023 میں اپنی پہلی بڑی فلاپ فلم کا سامنا کیا تھا جب ان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کس فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

سلمان نے فلم کی ناکامی کی ذمہ داری بھی لی اور کہا کہ ’اداکار ہی وہ شخص ہوتا ہے جو شائقین کو سینما تک لاتا ہے۔ اداکار وہ شخص ہے جو پوسٹر پر نظر آتا ہے، سینما میں نظر آتا ہے۔ اگر فلم نہیں چلتی تو اس کا الزام بھی اداکار پر آئے گا‘۔

اداکار نے کہا کہ انہیں لگتا ہے ہندی سینما میں اب معیاری کام نہیں ہو رہا۔ کیونکہ اب لکھاری اپنے لیے لکھ رہے ہیں اور ہدایتکاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ پروڈیوسر دوسرے پروڈیوسروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہر کوئی دوسرے کو دکھانا چاہتا ہے کہ وہ کس طرح فلم بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، فلم عوام کے لیے بنانی چاہیے۔  فلم اس طرح لکھنی چاہیے کہ سامنے والی قطار میں بیٹھ کر آپ لطف اندوز ہو سکیں۔ عوام بہت آگے جا چکی ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے آ جانے کے بعد عوام کے پاس کسی بھی فلم اور دنیا بھر کی ہر قسم کی سینما تک رسائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی وائرل

اداکار نے فلم سازوں سے کہا کہ وہ ’صحیح وجہ‘ کے لیے فلمیں بنائیں، جو کہ ان کے مطابق آج کل نہیں ہو رہا۔  سلمان خان نے کہا کہ ہمارے ہدایتکار اور پروڈیوسر غلط وجوہات کی بنا پر فلمیں بنا رہے ہیں۔ آج کل فلمیں اس وقت بنتی ہیں جب اداکار کے پاس تاریخ ہو، یا ہیروئن کی شادی ہو، یا ان کے پاس فنڈنگ ہو۔ فلم صرف اس وقت بننی چاہیے جب تمہارے پاس بہترین اسکرپٹ ہو۔ اس کے سوا کچھ نہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ فلمیں چاہے اچھی ہوں یا بری، اب بھی ملک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تفریح کا ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ یقیناً لوگ نائٹ کلب میں جا سکتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ گھر بیٹھ کر فلمیں دیکھتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی ہندی سینما کے لیے حالات بہتر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں سلمان خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کسی کا بھائی کسی کی جان بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں نے کہا کہ بالی ووڈ گندی فلم رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو خبردار کردیا، کیا دھمکی دی؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اور اس مرتبہ ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے ہی کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما کے نئے "کیپس کیفے" پر جمعرات کے روز فائرنگ کی گئی تھی جو ایک ماہ کے دوران دوسری واردات تھی۔ اس واقع میں خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا، لیکن عمارت پر گولیوں کے نشانات واضح ہیں۔

کپل شرما کے کیفے کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اس واقعے سے صدمے میں ہیں، لیکن ہار نہیں مانیں گے۔

آڈیو کلپ میں ہیری باکسر نے کہا کہ گینگ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے چھوٹے فنکاروں کو بھی نشانہ بنائے گا۔ یہ دھمکیاں سلمان خان کے 1998 کے کالے ہرن شکار کیس کے تناظر میں دی گئی ہیں، جس کے بعد سے وہ بشنوی گینگ کے نشانے پر ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا میں گینگ کی سرگرمیوں اور پرتشدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث اس گروہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
  • کنگنا رناوت نے سیلفی لیتے مداح کو دھکا دینے پر جیا بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • سلمان اکرم راجہ کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روک لیا گیا
  • پاکستان کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون؟ محسن گیلانی نے راز فاش کر دیا
  • کیفے پر حملوں کے بعد کپل شرما کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
  • کرسٹیانو رونالڈو نے کس بالی ووڈ اداکارہ کو ڈیٹ کیا؟
  • 14 اگست کو پوری قوم عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی، سلمان اکرم راجہ 
  • لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو خبردار کردیا، کیا دھمکی دی؟
  • کبھی بھی لوگوں کو بہکانے کے لیے فلمیں نہیں بناؤں گا، جان ابراہم
  • شاہ رُخ خان کے کالج کی وہ جونیئر کون ہے جو فلم میں انکی ماں کا کردار نبھا چکی ہے