تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیرِاہتمام یومِ القدس کل منایا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا کے باعزت اور غیرت مند لوگ اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں کے ذریعے اپنی ملتوں کا پیغام بے ضمیر حکمرانوں، امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل تک پہنچا کر ثابت کریں گے کہ وہ حزب اللہ، حماس اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امام خمینیؒ کی آرزو کے مطابق اسرائیل کے زوال کا لمحہ قریب آ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع 27 رمضان المبارک کو تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام یومِ القدس منایا جائے گا۔ آج نمازِ جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقیٰ سے ناصر باغ تک نکالی جانیوالی مرکزی ریلی و اجتماع کی قیادت علامہ سید جواد نقوی کریں گے، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا کے باعزت اور غیرت مند لوگ اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں کے ذریعے اپنی ملتوں کا پیغام بے ضمیر حکمرانوں، امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل تک پہنچا کر ثابت کریں گے کہ وہ حزب اللہ، حماس اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امام خمینیؒ کی آرزو کے مطابق اسرائیل کے زوال کا لمحہ قریب آ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کی خاموشی، عرب حکمرانوں کا منافقانہ رویہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا دوہرا معیار اور عالمی برادری کی عدم توجہی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ امتِ مسلمہ اتحاد، وحدت اور اسلامی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرے اور فلسطین کے مسئلے کے حل کیلئے میدانِ عمل میں آئے۔ یوم القدس بہترین موقع ہے کہ ہم امتِ واحدہ کی صورت میں اپنے تمام فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قبلۂ اوّل کی آزادی کیلئے سراپا احتجاج بن جائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک بیداری امت مصطفی
پڑھیں:
سوات واقعہ، خیبرپختونخوا حکومت کا فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات سیلاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی 100 کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔
خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی خریداری پر 406 ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کیلئے وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو 331 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات کر دی، ڈرونز اور بوٹس کی فی الفور خریداری کیلئے اقدامات مکمل کر لئے گئے۔ محکمہ ریلیف کے مطابق ان آلات کی خریداری کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت اقدامات کرنا ہے۔