پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی۔کابینہ کے اجلاس میں جنسی جرائم سے متعلق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
مریم نواز نے لیگل ریفامز کے لیے پلان بھی طلب کر لیا،کہا لا آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جلد 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں۔ مریم نواز نے عیدالفطر پر اشیائے خورد و نوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئیکہا کہ پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی، دھکم پیل نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں عہدیداران نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں، سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئی شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔