WE News:
2025-09-18@16:29:53 GMT

غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں بند کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں بند کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے غاروں میں ملے 2 ہزار سال پرانے بیجوں سے درخت اگالیے

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ معیارات پر پورا نہ اترنے والی 392 بیج کمپنیوں کو فوری طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ملک بھر میں معیاری بیجوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کی ہدایات پر سخت فیصلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں اعلیٰ معیار کے بیجوں کی پیداوار کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے: غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بیجوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تصدیق شدہ بیجوں کی دستیابی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت زرعی شعبے میں معیارات کے سخت نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے بیج کمپنیوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ، زرعی شعبے کی بہتری اور قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

غیر معیاری بیج غیر معیاری بیج کی کمپنیوں پر پابندی نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: غیر معیاری بیج غیر معیاری بیج کی کمپنیوں پر پابندی وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین غیر معیاری بیج وفاقی وزیر اجلاس میں کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026 تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے بدھ کو جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

عامر علی خان نے بتایا کہ نادرا عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری زیادہ تر خدمات اپنے موبائل فون کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ڈیجیٹلائزڈ نظام نہ صرف شفافیت کو یقینی بناتا ہے بلکہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے ایک شاندار اور مؤثر ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کی فراہم کردہ سہولتیں نہ صرف پاکستان کے اندر بسنے والے عوام کو میسر ہیں، بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی ان خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ڈیجیٹل نظام کس قدر اہم ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار احمد
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں کردار ادا کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیاں (2)