بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور نیاٹ کے پہاڑوں پر برفباری
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
شمالی علاقوں میں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور نیاٹ کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ چلاس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سب ڈویژنز داریل، تانگیر اور گوہر آباد کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی ہے۔
ادھر استور کے میدانی علاقوں میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہے، اسی طرح خچک کے مقام برفانی تودہ گرنے سے سڑک بلاک اور استور ویلی روڈ بحال نہ ہوسکا۔
خچک کے مقام پر شدید بارش میں پھنسے سیاح گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ استور ویلی روڈ کی بندش سے ضلع کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان اور کوہستان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اپر کوہستان کے علاقہ شتیال کے قریب دو مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متاثرہ علاقے میں شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار، آج مزید بارش کی توقع
اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں سمیت ملکہ کوہسار مری، مینگورہ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرآئی ایٹ، جی سکس، ایف سکس، ایف ٹین، جی سیون، ایف سیون، راول چوک، بنی گالہ اور بہارہ کہو میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں راولپنڈی کے علاقوں فیض آباد، شمس آباد اور ڈبل روڈ میں بھی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ تاہم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفرسے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کے لیے عملہ متحرک کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
محکمہ موسمیات