خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سٹی 42:خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرکے گیارہ خوارج ہلاک کردیے
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا اور پانچ خوارج واصل جہنم کردیے ، میر علی میں دوسری کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے تین مزید خوارج ہلاک کر دیے
میران شاہ میں جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو انجام تک پہنچا دیا ،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کرکے ایک خارجی ہلاک کردیا،
غزہ میں حماس کے ترجمان کو مارنے کی تصدیق
ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم کیا ،
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حکمران اپنی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ضلع کا حال دیکھ لیں لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں، صوبے کا خزانہ خالی ہے لیکن وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کی بات کرتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کرے تو صوبے میں امن ہو جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھارت سے جنگ کی آڑ میں این آر او لینا چاہتی تھی۔