پاکستان اور ازبکستان کا آئی ٹی اور ٹیلی کام میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی میں مستحکم صلاحیت رکھتا ہے اور بہتر کنیکٹیویٹی سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کم تاخیر کی سہولت میں بہتری ممکن ہوگی۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی جہاں ازبک سفیر علیشیر تختایو نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی میں مستحکم صلاحیت رکھتا ہے، ہمارے پاس این سی ای آر ٹی اور این ٹی آئی ایس بی جیسے ادارے موجود ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تمام ڈیجیٹل خدمات کے لیے ون ونڈو سسٹم کے قیام اور شراکت داری، ٹیکنالوجی منصوبوں کے لیے وینچر کیپیٹلز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے نوجوانوں خصوصاً خواتین کے لیے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرامز کے انعقاد پر غور کیا، تعلیمی تعاون، بشمول مشترکہ اور تبادلہ پروگرامز کے فروغ کی تجویز دی گئی۔
وفاقی وزیر اور ازبک سفیر کے درمیان ملاقات میں انکیوبیشن سینٹرز اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔
ازبک سفیر نے آئی ٹی اور ٹیلی کام وزرا کے باہمی دوروں کی ضرورت پر زوردیا، ملاقات میں نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تجویزدی گئی اور آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔
وزارتِ آئی ٹی نے ازبکستان کے ساتھ تعاون کے لیے ایکشن پلان وزارت خارجہ کے ذریعے شیئر کر دیا، وفاقی وزیر آئی ٹی نے ازبک سفیر کی تجاویز سے اتفاق کیا اور انہوں نے دوطرفہ آئی ٹی اور ٹیلی کام تعاون کو مواقع سے بھرپور قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی نےوسطی ایشیا کے لیے واخان کوریڈور اور چین (ڈیجیٹل سلک روڈ) کے ذریعے او ایف سی کنیکٹیویٹی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کم تاخیر (لو لیٹینسی) کی سہولت میں بہتری ممکن ہوگی۔
ملاقات میں پاکستان میں موجود 8 قومی انکیوبیشن سینٹرز میں دوطرفہ اسٹارٹ اپ تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
ازبک سفیرنے کہا کہ ازبکستان وسطی ایشیا کا مرکز ہے جہاں 18 ملین کی آبادی ہے، ازبک سفیر نے دوطرفہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے قیام کی تجویز دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ٹی اور ٹیلی کام وفاقی وزیر آئی ٹی ملاقات میں ازبک سفیر آئی ٹی نے اور ازبک کے قیام کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘ ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق
لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی ملاقات میں ویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا سپورٹس کے فروغ کے لئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔