کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 25 سے زائدزخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
محسن جعفری : چکوال، موٹروے ایم 2 پر کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ، 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق چکوال، موٹروے ایم 2 پر کلرکہار سالٹ رینج پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس کے الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 25 سےزائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیوحکام کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی، حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
چونیاں: دوران اعتکاف بچے سے بد فعلی کی کوشش کا شرمناک واقعہ
ایم ایس ٹراما سنٹر کلر کہار کا کہنا تھا کہ مسافر بس حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی شناخت عابد ساکن ساہیوال، ارسلان ولد مقبول، علی رضا ولد عبدالرزاق بورے والا، ظہیر ولد محمد شہباز پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے، ایک مسافر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔