کوئٹہ سے 17 روز بعد جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
سانحہ جعفر ایکسپریس کے 17 روز بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔ 11 مارچ کو دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بہت مشکور ہوں۔ وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آج دوبارہ روانہ ہو رہی ہے، مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ ڈی ایس ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرین کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پشاور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچ رہی ہے۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو ضلع کچھی کے علاقے میں دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس کے لیے
پڑھیں:
کیچ، چار ماہ قبل اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب
حنیف نورزئی ایران کی سرحد سے متصل ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات تھے۔ چار مہینے قبل چار جون کو کیچ سے کوئٹہ کی طرف سفر کرتے ہوئے انہیں کالعدم تنظیم نے اغواء کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ سے چار ماہ قبل اغواء ہونے وا؛ے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی بازیاب ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے مقامی میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ حنیف نورزئی کو کیچ کی تحصیل تمپ میں اغوا کاروں نے چھوڑا جہاں سے انہیں تربت لایا گیا اور پھر خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا- بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حنیف نورزئی ایران کی سرحد سے متصل ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات تھے۔ چار مہینے قبل چار جون کو کیچ سے کوئٹہ کی طرف سفر کرتے ہوئے انہیں کالعدم تنظیم نے اغواء کیا تھا۔ بعد ازاں اغواء کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی سے متعلق کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے، نہ ہی اس معاملے کی پیش رفت سے متعلق حکومتی ترجمان نے کوئی بریفنگ دی ہے۔