راولپنڈی:

اے این ایف کے آپریشنز میں 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف مہم کے تحت اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں۔  اس دوران  8 آپریشنز میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 کروڑ 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 2530.

11 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ذاکر کیمپ چاغی کے غیر آباد علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2311 کلو چرس اور 66 کلو افیون برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں مستونگ میں دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ حیدر آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 18 کلو چرس برآمد  کی گئی۔

علاوہ ازیں فیض پور انٹرچینج جڑانوالہ لاہور کے قریب ملزم کے سفری بیگ میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ اُدھر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے عمان بھیجے جانے والی الیکٹرک موٹر سے 8.970 کلو گرام آئس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

دریں اثنا چوہڑ چوک بس اسٹاپ راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سمیت ملزم کے قبضے سے 600 گرام افیون اور 540 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اسی طرح پشاور میں کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے 4 پارسلز سے مجموعی طور پر 150 گرام افیون اور 1.850 کلو چرس برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد برآمد کرلی کے قریب

پڑھیں:

راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری

راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقب زنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔

نامعلوم ملزمان ایک بند گھر سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شہری شکیل خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا، واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔

 اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
 

متعلقہ مضامین

  • بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے کروڑ لیں گے؟
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول