جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔
رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
آئی سی سی ریونیو کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا،یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 17 دن بعد یہ دوبارہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔