وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی افطاری، پاکستانی سفیر کی خصوصی پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں خصوصی افطارڈنر دیا جس میں مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ کی مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی وائٹ ہاؤس کی افطاری میں شریک ہوئے۔
صد ڈونلڈر ٹرمپ نے افطاری میں آنے والے مسلم زعما اور سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی اور ان کی جانب سے اپنی توثیق کو اہم قراردیا۔
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔
افطاری کے بعد صدر ٹرمپ نے کئی مہمان شخصیات بشمول سفیروں سے مختصر ملاقات اور بات چیت بھی کی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔