سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ: روہت، کوہلی اور جڈیجا کا مستقبل کیا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بی سی سی آئی کی جانب سےسینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کا اعلان اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی ہفتہ کو ایک میٹنگ طلب کرے گا جس میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا اور بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر شرکت کریں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایک روزہ فارمیٹ اور ٹیسٹ کے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں برقرار رہیں گے۔ ان تینوں کے علاوہ جسپریت بمراہ بھی اس درجے کا حصہ ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک نہ کھیلنے کی وجہ سے 24-2023 کے سیزن میں سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے شریاس ایر کی واپسی ہوگی جبکہ ایشان کشن کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان اکشر پٹیل کی گریڈ بی سے اے میں ترقی اور اسپنر ورون چکرورتی، آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی اور ابھیشیک شرما کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینٹرل کنٹریکٹ
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔