عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر 4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر 4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشت گردوں کو پاکستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا، سی ٹی ڈی کہاں ہے، خیبرپختونخوا پولیس کو نہ بجٹ دیتے ہیں اور نہ ان کی ٹریننگ کراتے ہیں، دہشت گردوں کی ذہن سازی اور انہیں اسلحہ ہمارے شہروں سے ہی فراہم کیا جارہا ہے، وزیرعلی دوسروں کو طعنہ دیتے ہیں وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آج کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پاکستان اور افغانستان کا بارڈر 2600 کلو میٹر تک ملا ہوا ہے، سرحدی کوئی ہموار زمین پر نہیں بلکہ کہیں پہاڑ اور کہیں وادیاں ہیں، اس کے باوجود اس پر فینس اس کا کام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، جس پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں، بارڈر کی حفاظت کی ذمہ داری دو ملکوں کی ہوتی ہے اور اگر ایک ملک کرے اور دوسرا نہ کرے تو پھر 2600 کلو میٹر کے اس بارڈر کی حفاظت اور ذمہ داری پوری کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ریسورسز اتنے نہیں ہیں، جتنے امریکا کے پاس ہیں، امریکا کا جو بارڈر میکسکو کے ساتھ ہے، امریکا اس بارڈر کو آج کے دن تک محفوظ بنانے کے لیے پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن نہیں بناسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بات بارڈر کی فینس کی نہیں ہے، فینس موجود ہے، چوکیاں موجود ہیں مگر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا یہ کہنا کہ وہاں سے لوگ آ جاتے ہیں، وہاں سے لوگ آئے نہیں ہیں، وہاں سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشت گردوں کو پاکستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا ہے، علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود سرحد محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بارڈر فینس نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی نہیں ہے، اپنا گریبان جھانکیں، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہوتی ہے، کس دہشت گردوں سے ہماری لڑائی ہے، ہماری جنگ ان لوگوں سے ہے، جن سے مسجدیں محفوظ ہیں اور نہ نمازیں، جنہوں نے نہ رمضان شریف کا کوئی احترام کیا ہے، نہ نہتے عورتوں اور بچوں کا کوئی احترام کرتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ یہ کونسا جہاد ہے کہ رمضان شریف ہو، نمازی نماز پڑھ رہے ہوں اور حملہ آور ہونے والے کہیں کہ وہ جہاد کر رہے ہیں، یہ جہاد نہیں دہشتگردی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ ان لوگوں کے ساتھ جنگ ہے، جو اتنے بے رحم ہیں کہ نہ نہتے عورتیں اور بچوں کو چھوڑتے ہیں اور نہ وہ رمضان اور مسجد کا کوئی خیال کرتے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو بیانیہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اس میں حساس اداروں کی ناکامی ہے، بارڈر صحیح طرح ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، ذرا اس سے آگے بھی آ جائیں، صحت، تعلیم، امن و امان اور بہترین گورننس کس کا فرض بنتا ہے؟ کس نے ادارے بنانے تھے؟ کس نے امن و امان کے لیے بہترین فورس کو کھڑا کرنا تھا؟
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ یہ جنگ ہم جیت رہے ہیں، دہشت گرد روز مارے جاتے ہیں، وہ سافٹ ٹارگٹ پر حملہ کرتے ہیں، ہماری حکومتوں کی کمی، کوتاہیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اگر صوبائی حکومت نے سیف سٹی کیمرے لگائے ہوتے، اگر حکومت خیبرپختونخوا نے سی ٹی ڈی کا بہترین محکمہ بنایا ہوتا، تو سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا تھا کہ دہشتگردی پنجاب اور سندھ کی طرح وہاں بھی ختم نہ ہوتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں، رمضان میں حملے کرنا جہاد نہیں، دہشت گردی ہے، بے گناہوں پر حملہ کرنے والوں سے ہمدردی کی جاتی ہے، پی ٹی آئی 10 سے 12 سال سے دہشت گردوں سے نہیں لڑرہی، دہشت گردوں نے کبھی پی ٹی آئی کے رہنماں پر حملہ نہیں کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری میں بسایا کرتے ہیں گردوں کو کا کوئی تھا کہ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بھارت کے سوشل میڈیا دہشتگرد گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، اس کی مثال کینیڈا میں ہونے والے خالصتان کے رہنما کا قتل ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ احتجاج بھارت کی ایمبیسی کے باہر ہوتے ہیں، ان کے اپنے ملک میں ریاستیں علیحدگی پسند تحریکیں چلا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے عالمی عدالت میں بھارت کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کرے۔ مودی جو ’بچر آف گجرات‘ ہے یہ کشمیر میں بھی دہشتگردی کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بھارت پہلگام چوہدری پرویز اقبال لوسر کشمیر مودی