راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )عجیب بات ہے نواز شریف خاموش بیٹھے ہیں,عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ  شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو اہم تجویز دیدی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اتحاد بنانے کی اشد ضرورت ہے، پی ٹی آئی کے اندر مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے جو لوگ باہر ہیں ہر آدمی مختلف بات کرتا ہے، پی ٹی آئی کے ہر لیڈر کی بات میں تضاد نظر آتا ہے۔  مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے متعلق تحفظات ہیں، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اختلافات ہیں لیکن بڑے مقصد کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ جب اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے پر تنقید کریں گے تو معاملات آگے کیسے چلیں گے، کے پی کے وزیراعلیٰ مولانا پر ذاتی حملے کریں گے تو ماحول خراب ہوگا، مولانا پر ذاتی حملوں کے حوالے سے بات ابھی تک سلجھ نہیں سکی۔ 

ہمت کارڈ کی تیسری قسط کی تقسیم کی افتتاحی تقریب،  نادار طبقے کیلیے مختلف اہم فیصلے کیے :صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر  سہیل شوکت بٹ 

"جنگ " کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی پر ہم سب اکٹھے ہیں، 2018 تک حالات مختلف تھے اب مختلف ہیں۔ گزشتہ 7 سال میں حکومت چلانے کا نظام بدل چکا ہے، اختیارات کس کے پاس ہیں یہ بات آج واضح نہیں، 6 کینالز کی بات ہو رہی ہے یہ کوئی نہیں بتا رہا پانی کہاں سے آئے گا۔  پنجاب کو بھی پانی پورا نہیں مل رہا سندھ کو بھی نہیں مل رہا، کینالز کے معاملے پر پنجاب اور سندھ میں گہری تشویش ہے، میاں نواز شریف سینئر ترین سیاستدان ہیں ان کو آگے آنا چاہیے۔  نواز شریف کردار ادا نہیں کریں گے تو کون کرے گا، آج نواز شریف کا کردار زیادہ بنتا ہے، ان کی جماعت حکومت میں ہے، عجیب بات ہے نواز شریف خاموش بیٹھے ہیں۔ پارٹی یا سیاستدان کو کوئی ختم نہیں کرسکتا عوام کرسکتے ہیں، مائنس پلس والا نظام نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے، ان کا دور کوئی اچھا نہیں رہا۔

جو اپنے کردار سے خامیاں دور کر لیتے ہیں، وہ ان لوگوں سے بہت مختلف ہوتے ہیں جو زندگی کی مشکلات اور مصائب سے فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں 

شاہد خاقان عباسی نے کہا پنجاب میں بزدار حکومت کرپٹ ترین تھی، کے پی میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی کو عوام کی حمایت حاصل ہے لیکن اقتدار میں آکر اگر وہی کام کرنے ہیں تو کیا فائدہ، حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعویٰ غلط ہے۔ پاکستانی معیشت کی گروتھ آج بھی منفی ہے۔  عام آدمی کا سٹاک مارکیٹ سے کیا لینا دینا، قرضے لینا کوئی کامیابی نہیں ہے، جب کمپنیوں پر 62 فیصد ٹیکس لگے تو معیشت کیسے اوپر جائے گی، سٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے معیشت کی گروتھ نہیں ہوتی۔

آدمی نے بیوی کو قتل کیا، پڑوسی کو اطلاع دے کر فرار ہوگیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کے نواز شریف

پڑھیں:

نواز شریف واقعی علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ روز لاہور سے لندن روانہ ہو گئے، وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، یہ دورہ قریباً 2 ہفتے طویل ہوگا، جس کا بنیادی مقصد معمول کا طبی معائنہ ہے۔ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینا نہیں۔

عموماً نوازشریف جب لندن آتے ہیں تو وہ پارٹی کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں ،اس دفعہ بھی اگر پارٹی عہدایدار ملنے آئیں گے تو وہ ملاقاتیں کریں گئے، تاہم ان کی کو کوئی بھی سیاسی ملاقات شیڈول نہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر لاہور سے لندن روانگی

نواز شریف کا یہ دورہ ان کی صحت کے تسلسل سے منسلک ہے۔ کچھ روز قبل انہوں نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں چیک اپ کروایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی کی گئی اور پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق، لندن میں وہ اپنے پرانے طبی مسائل، بشمول دل کی بیماری، خون کی کمی اور عمر سے متعلق دیگر مسائل کے لیے چیک اپ کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے جہاں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

نواز شریف اس سے قبل رواں سال جون 2025 میں لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے عیدالاضحیٰ منائی اور طبی چیک اپ کروایا تھا اور 18 جون کو واپس پاکستان آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانیہ پاکستان مسلم لیگ ن لندن میاں محمد نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود
  • افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، کاروں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز
  • مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • نواز شریف واقعی علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ؟