آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
مظفر آباد ( نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔
وادی لیپا اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی، بارشوں سے شاہراہ قراقرم کوہستان اور دیامر میں متعدد مقامات پر بند ہوگئی،
مری اور گلیات میں شدید سردی پڑی، چھانگلہ گلی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔اپر چترال میں 3 روز بعد بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا
بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعدد مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں۔
علی امین گنڈا پور کا بھی پتہ کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
بھارت‘ مندر میں بھگدڑ‘ متعدد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت‘ مندر میں بھگدڑ‘ متعدد ہلاک
نئی دہلی: جنوبی بھارت کی ایک مندر میں بھگدڑ مچ جانے کے باعث متعدد افراد کے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت میں گزشتہ روزایک مندر میںاچانک بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔
انتظامیہ کے مطابق واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بڑے پیمانے پر بد نظمی پیدا ہوگئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔