زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے: صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر—فائل فوٹو
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے کہا ہے کہ مسافر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی بروقت نشاندہی کریں۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اوور چارجنگ اور مسافروں کی دیگر شکایات سے متعلق خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
بلال اکبر نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرانے پر بھی پابندی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلال اکبر
پڑھیں:
حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ نان فائلرز پر لاگو 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پراپرٹی کی خریداری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یعنی تمام اقسام کی پراپرٹی خریدنے والوں کو اس فیصلے سے فائدہ حاصل ہوگا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی آبی پالیسی پر چین کا شدید ردعمل، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی