جدہ میں چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
جدہ میں چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
جدہ(خالدنواز چیمہ) ریس لائنز لمیٹڈ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان اوورسیز فورم گلف ریجن کے صدر پاک کیمونٹی کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد امجد گجر نے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد ،سعودی شخصیات کاروباری حضرات اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی ۔
خصوصی طور پر فدا حسین کھوکھر صدرِ پاکستان اوورسیز فورم عقیل آرائیں انجینیئر سجاد خاں،یاسر گوندل، چوہدری ریاض گھمن ، خالد نواز چیمہ، جہانگیر خان، یحیی اشفاق، مرزا مدثر،مسرت خلیل۔ شعیب الطاف راجہ، شباب بھٹہ، ساجد یامین، انجم اقبال وڑائچ ، رشید احمد، محسن ساہی، فہد الغامدی، ابو بندر، بابر اعوان، مظہر اقبال، عبدل واحد، چوہدری وقاص ، چوہدری عمران، چوہدری جاوید، امجد اقبال تارڑ، چوہدری تنویر، چوہدری حیدر گجر و دیگر افراد شریک ہوئے ۔
چوہدری محمد امجد گجر کی باوقار شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خوبصورت تقریب میں جدہ کے تمام مکاتب فکر کے لوگ نظر آئے ان کی کمپنی ریس لائنز سعودی عرب میں تین سو ورکرز کے ساتھ بڑے کنسٹرکشن پراجیکٹ پر شاندار خدمات انجام دے رہی ہے سعودی عرب میں ریس لائنز لمٹیڈ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بہترین افطار ڈنر سے سب مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔ چوہدری محمد امجد گجر نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری محمد امجد گجر افطار ڈنر
پڑھیں:
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے قصر الیمامہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریاض میں واقع قصرِ الیمامہ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قصرِ الیمامہ کے شاہی دیوان میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔
قصرِ الیمامہ ریاض میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا۔
استقبال کرنے والوں میں وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ریاض میں پاکستان سفیر احمد فاروق بھی شامل تھے۔
اس موقع پر وزیرِاعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی ایئر فورس کے ایف 15 جہازوں نے اپنے حفاظتی حصار میں لے کر استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کو باضابطہ شکل دی جائے گی جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور گہرا کرنے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جس کی جڑیں مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔