لاہور میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا ،وزیراعلی مریم نواز کے نام سے منسوب کیاجائیگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا جسے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نام سے منسوب کیاجائے گا۔پی ایچ اے نے راوی کنارے نیااسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ ،پی ایچ اے کے بورڈآف ڈائریکٹر نے مریم نواز پارک بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے بورڈ نے پی ایچ اے کومحکمہ اوقاف اور روڈا سے جگہ کے حصول بارے ٹاسک دیدیا ہے ۔
شہر میں سالوں بعد کوئی نیا پارک بنایا جائے گا،اس سے قبل سابق دورحکومت میں شاہدرہ پارک بنانے کی بات کی جاتی رہی جونامکمل منصوبہ رہا۔پی ایچ اے راوی کنارے جگہ کاتعین ، محکمانہ طورپراراضی منتقلی اورفنڈز کا تعین بھی کرے گا۔تخمینہ لاگت طے ہونے پر فنڈنگ پنجاب حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ایچ اے
پڑھیں:
اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔