پرائیویٹ اسکولوں کی امتحانی ہال سرکاری اسکولوں میں منتقلی روکنے کی استدعا مسترد
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ چیئرمین کوہاٹ بورڈ نے بتایا کہ میٹرک امتحان کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ میٹرک امتحان کے لیے ہال نوٹیفائی کردیے گئے ہیں۔ امتحانی ہال میں فرائض انجام دینے والے اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولوں کی امتحانی ہال سرکاری اسکولوں میں منتقلی روکنے کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے پرائیویٹ اسکولوں کی امتحانی ہال سرکاری اسکولوں میں منتقلی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ چیئرمین کوہاٹ بورڈ نے بتایا کہ میٹرک امتحان کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ میٹرک امتحان کے لیے ہال نوٹیفائی کردیے گئے ہیں۔ امتحانی ہال میں فرائض انجام دینے والے اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔
حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اسکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈماسٹرز کو سکیورٹی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ میٹرک کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے۔ امتحانی ہال منتقلی سے درخواست گزار کو کوئی ناقابل تلافی نقصان بھی نہیں ہے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ درخواست گزار کی جانب سے امتحانی ہال منتقلی روکنے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور کوہاٹ بورڈ آئندہ سماعت پر جواب جمع کریں۔ فریقین 14 دن کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منتقلی روکنے کی استدعا میٹرک امتحان کے لیے امتحانی ہال عدالت نے
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے وکیل کو اے ٹی سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت براہ راست بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتی، فواد چوہدری ٹرائل کورٹ میں بری کرنے کی درخواست دیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر دونوں گواہ آپ کے حق میں ہیں تو آپ کیوں فکر مند ہیں؟
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔